کراچی :رینجرز کی فائرنگ، جیو کے ملازم سمیت 2 افراد جاں بحق
November 07, 2012 - Updated 10 PKT
کراچی. . . .لیاقت آباد میں رینجرز کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے جیو کر یٹو ڈپارٹمنٹ کے پروڈکشن کوآرڈ ی نیٹر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق رینجرز کی فائرنگ سے جیو کریٹو ڈپارٹمنٹ کے پروڈکشن کوآرڈ ی نیٹر فراز حیدر زخمی ہوگئے تھے، سید فراز حیدر کو زخمی حالت میں عباسی شہید اسپتال لے جایا گیاتھا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے۔رینجرز ترجمان کے مطابق جنازہ جلوس میں شامل مشتعل افراد نعرے بازی اور پتھراوٴ کر رہے تھے،مشتعل افراد نے لیاقت آباد پل کے قر یب ایک ٹرک کو آگ لگا دی تھی جس پرمشتعل افراد کو منتشر کرنے کیلئے رینجرز نے فائرنگ کی۔ ترجمان رینجرزکے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں2 افراد جاں بحق، 3 زخمی ہو گئے تھے۔
nnn247 Karachi: Orangi Town Nishan-e-Haider Chowk Hotel Par Firing Se Janbahaq Afrad Ki Shanakht Raza Aur Jahangir Ke Naam Se Ho Gai: #Karachi
=====
Labels: GEO TV Live, JAP, LEJ, MQM, MWM, SSP, Taliban, Target Killings
0 Comments:
Post a Comment
Subscribe to Post Comments [Atom]
<< Home